the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
کربلا،9جون(ایجنسی) عراق کے شہر کربلا میں دو خود کش بم دھماکوں کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جب کہ دونوں حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کربلا کے مرکزی بس اسٹیشن پر جمعے کی صبح ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔

دوسرا دھماکہ کربلا کے مشرقی مضافاتی علاقے مصیب کی ایک مصروف مارکیٹ میں صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوا جب لوگوں کی بڑی



تعداد نماز جمعہ سے قبل خریداری میں مصروف تھی۔ اس حملے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے 30 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔ امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں 34 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ داعش نے اپنی میڈیا ایجنسی اعماق پر جاری کردہ بیان میں دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.